توہین آمیز مواد کو فوری طور پرانٹرنیٹ سے ہٹایا جائے، فائل فوٹو
توہین آمیز مواد کو فوری طور پرانٹرنیٹ سے ہٹایا جائے، فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور کا سوشل میڈیا سے توہین آمیزمواد ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت مذہبی امورکی کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ جس میں سوشل میڈیا پر پورنوگرافی اور گستاخانہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں وزارت کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد کو فوری طور پرانٹرنیٹ سے ہٹایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصاً نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔

وزارت مذہہبی امور کے خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں، اس طرح کا مواد پاکستان کی مجموعی مشرقی، مذہبی و سماجی روایات کے یکسر منافی ہے۔