فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئینی بینچ کی جانب مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچز کی ججز کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہا، میٹنگ میں رواں ہفتے کیلیے آئینی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کے واپس آنے کا بعد بلائی گئی جبکہ جسٹس محمد علی مظہرنے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہر درخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔