فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

یوسی 10 لیاری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے دفترکا افتتاح

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے منگھوپیر ٹاؤن یوسی 10 لیاری 36 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ قدم ملک میں غربت کے خاتمے اور مالی استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے،نئے دفتر کے قیام سےیہاں کے مستحق افراد کو امدادی خدمات تک آسان اور تیز تر رسائی فراہم ہوگی۔

چیئرمین صاحب نے پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ ملک میں سماجی بہبود کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس نئے دفتر کے ذریعے سے ہم مستحقین کی مدد کے لیے بہتر سہولتیں اور زیادہ مواقع فراہم کر سکیں گے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف سندھ لیڈیز ون کی نائب صدد اور پی ایس 117 ایم پی اے کی کینڈیڈیٹ شمیم ممتاز صاحبہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ڈائریکٹر مرتضی بھٹو یوسی 10 کے وائس چیئرمین عامر ملک اور زاہد برقی پاکستان پیپلز پارٹی کے ذمہ داران اور جیالے بھی موجود تھے۔