احتجاج کیلئے بانئی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے،بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے بانئ پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود احتجاج کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری حکومت کی حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آ پہنچا ہے۔