اسلام آباد، کے پی میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ ہوئی ہے، اس کی گہرائی 220 کلو میٹر زیرِ زمین اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

ذرائع کے مطابق اٹک، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، سوات، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔