اسموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا،مریم نواز

لندن(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے، اچھی خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسموگ پر انتظامیہ، نوکر شاہی اور ایگزیکٹو نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شور مچایا جاتا ہے کہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ ہوتی ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسموگ بھارت سے آتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فصلوں کی باقیات تو موہن جو داڑو کے دور سے جلائی جارہی ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ٹرانسپورٹ سے ہوتا ہے جو 127 ہے۔