حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے،شیخ رشید

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اب سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، حکومت نے عوام میں رنج،غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ انہیں انڈے اور ٹماٹر مارے جا رہے ہیں، کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں۔