بانیٔ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف

بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللّٰہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022ء کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔