راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دیدی۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کیلیے کمیٹی قائم کردی،بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کردیا۔
فیصل چوہدری کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 24نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان اور پوری دنیا میں ہوگا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں ترمیم واپس لی جائے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ بغیرٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی،ساری پارٹی کو پتہ ہے کہ کس نے کیا کرنا ہے،احتجاج ختم کرنے کااختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دیدی،بانی پی ٹی آئی نےارکان پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی ورکرز اور عوام کو کال دی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،آپ کو اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کی واپسی کیلئے نکلنا ہے۔