ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کو ’مس یونیورس‘ کے لیے امیدوار مل گئی جو ناصرف ایک ماڈل بلکہ 3بچوں کی والدہ بھی ہیں۔ ایمیلیا ڈوبرایوا عالمی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سے نامزد نیشنل ڈائریکٹر پوپی کیپیلا کے مطابق ایمیلیا مس یونیورس یو اے ای کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، وہ گزشتہ10 برس سے امارات میں رہائش پذیر ہیں، اماراتی شخص سے شادی اور عربی زبان میں گفتگو کرسکتی ہیں اور خوبصورت اور ذہین بھی ہیں۔
واضح رہے کہ مس یونیورس کا گرینڈ ایونٹ 16 نومبر کو میکسیکو سٹی میں منقعد ہوگیا اور اماراتی امیدوار کو دنیا کے 130 ممالک کے حریفوں کا سامنا ہوگا۔
پوپی کے مطابق ملبوسات کے راؤنڈ میں ایمیلیا عبایا پہنیں گی جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک شاندار خراج عقیدت ہوگا۔