افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، فائل فوٹو
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، فائل فوٹو

تیاری مکمل ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی،علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی ، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے جلسے سے متعلق سوال کہ علیمہ خان نے جلسے کا اعلان کردیا ہے، کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی ، بہترین طریقے سے تیاری کررہے تھےاور اب بھی تیاری جاری ہے، اس بار بھی دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا ہے کہ واپسی نہیں ہوگی،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی ۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایجوکیشن کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لینا اچھی بات ہے، آپ قوم کے وہ باشعور بچے ہیں جو ملک کو تبدیل کریں گے، ملک کو ایسا بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، میں خود اسکواش چیمپئن شپ لاہور بورڈ سے جیتا ہوں، ایک دفعہ سندھ گیا دوسری مرتبہ پنجاب ۔انہوں نے کہا کہ  ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہے ان پر زیادہ خرچ کرو، امید کرتا ہوں ایسے ایونٹس یہاں ہوتے رہیں گے۔