آگ لگنے سے جنریٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائل فوٹو
آگ لگنے سے جنریٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائل فوٹو

دکی، تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

کوئٹہ:  منگل کی شب نامعلوم مسلح افراد نے دکی میں 11 کلومیڑ کے فاصلے پر واقع زیر تعمیر نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے علاقے میں غڑواس کے مقام پر تعمیراتی کیمپ پر حملہ کیا۔

ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق مسلح افراد نے کمیپ میں موجود سامان کو آگ لگاکر نزر آتش کردیا ۔ آگ لگنے سے جنریٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

حملے کے بعد کمیپ میں کام کرنے والے تین مزدور بھی لاپتا ہیں۔ لاپتا ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ، نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان شامل ہیں۔

لاپتا مزدوروں کا تعلق کچلاک سے ہے۔ تینوں لاپتا مزدور دکی تا چمالنگ زہر تعمیر روڈ پر کام کررہے تھے۔ لاپتا ہونے والے مزدور پشتون اور مریانی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مزدور لاپتہ ہیں یا اغواکیے گئے ہیں۔ تعمیراتی کمپنی سے دو کلومیڑ کے فاصلے پر غڑواس لیویز تھانہ بھی واقع ہے۔