فائل فوٹو
فائل فوٹو

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 6زخمی

میران شاہ: شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا آپریشن کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 6زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر کسی بھی خوارج کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس عفریت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔