سپریم کورٹ کا6 رکنی آئینی بنچ آج سےمقدمات کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بنچ آج سے مقدمات کی سماعت کریگا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

اس بنچ میں مختلف آئینی مقدمات کی سماعت ساڑھے 9بجےعدالت نمبر 3 میں ہوگی،آج ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی،قاضی فائز عیسی ٰکی بطور چیف جسٹس بلوچستان تعیناتی کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت بھی ہوگی،سابق صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے علاوہ عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہورہی ہے۔