شمالی وزیرستان: گھر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق

شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے تبی میں واقع ایک گھر میں بارودی مواد کے دھماکے کے بعد چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کمرے کی چھت گر گئی جس سے بچے جاں بحق ہوئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال تھیں۔بچوں کی لاشیں اور زخمی ماں باپ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس گھر میں ہونے والے اس دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔