اپنا حق لینے کیلئے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ظلم بربریت کرتے ہیں، ہم عادی ہو چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، بانئ پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کوعوام جمہوریت کے لیے نکلے تھے، 8 فروری کو عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔