صارفین سے بجلی، پیٹرول، گیس کی حقیقی قیمت وصول کی جائے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین سے بجلی، پیٹرول، گیس کی حقیقی قیمت وصول کی جائے۔

جاری کیے گئے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں بڑھا دی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہی خیبر پختون خوا کے عوام کا مستقبل ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیاسی اختلاف سے بالاتر ہو کر کے پی کے میں امن کے لیے اقدامات کرے۔