فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 ، آسٹریلیا کی بیٹنگ شروع

برسبین: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ اب بارش رک گئی ہے، میچ14اوورز پر مشتمل ہو گا، ہر ٹیم 7اوورز کھیلے گی۔

برسبین میں شیڈول سیریز کا پہلا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا،پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کرکٹ گرائونڈ کو کورز ڈال کر ڈھانپ دیا گیا تھا اب بارش رک گئی ہے، کورز ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ ٹاس بھی ہونے والا ہے

قبل ازیں گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا آخری مرتبہ لاہور میں 2022 میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں کینگروز نے فتح پائی تھی، پاکستان نے آسٹریلیا میں میزبان سائیڈ کے خلاف اب تک 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، گرین شرٹس کو 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دیتے ہوئے لمبے عرصہ کے بعد بڑی کامیابی سمیٹی ہے ۔