فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا یا گھر کے باہر، تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس، فائل فوٹو
فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا یا گھر کے باہر، تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس، فائل فوٹو

سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملی

سیالکوٹ: سرکاری ہسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برہنہ برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔  لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجوا دیا  ہے۔

سرکاری ہسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ پر کئی سولات اٹھ گئے ہیں کہ لڑکی کون ہے، کس نے قتل کیا اور واقعہ  کیسے پیش آیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے انکاری  ہے۔

واقعے کے بعد سے پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہے۔