فائل فوٹو
فائل فوٹو

فتنہ الخوراج کے اختلافات میں شدت ، دھماکے میں 5 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ: فتنہ الخوراج کے اندرونی اختلافات میں مزید شدت آ گئی،میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہو گئے،دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق ،جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات ہیں کہ حملے میں دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں، تین بچوں سمیت چار افراد پر گھر کی چھت گرگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان دشمنی اور تنازع شدت اختیارکرگیا ہے،گذشتہ شب تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا ہے، گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کاعبادت گاہوں کو دہشت گردی کے مقاصد کیلے استعمال کرنا شرمناک ہے ،شریعت کے دعویدار فتنہ الخوراج مساجد کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے استعمال کر کے ان کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج آبادی والے علاقوں میں پناہ لیتے ہیں اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس کی واضح مثالیں ماضی سے بھی ملتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔