فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

ہرنائی میں شہید میجر حسیب کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف سمیت دیگر شریک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب شہیدکی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وفاقی وزیراحسن اقبال سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کی لعنت کیخلاف ملک کے دفاع کیلئے غیر متزلزل لگن کی مثال ہیں۔

انہوں نے روشنی ڈالی کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔