فائل فوٹو
فائل فوٹو

خضدار، قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی 3 ساتھیوں سمیت قتل

خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدارمیں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے3 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔