اسلام آباد: آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے۔