فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کیس میں شیخ رشید بری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صدر مملک آصف زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو قتل کروانے کے الزام پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکلا سردار مصروف خان، سردار شہباز رضا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کو مقدمے سے بری کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔