قومی ایئرلائن سول ایوی ایش اتھارٹی کی سوا کھرب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، فائل فوٹو
 قومی ایئرلائن سول ایوی ایش اتھارٹی کی سوا کھرب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، فائل فوٹو

پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی کی سفارش کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزرا شریک ہوئے جبکہ کابینہ کمیٹی میں مختلف ڈویژنوں کے وفاقی سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے بلیو ورلڈ کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا۔