فائل فوٹو
فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈ کیس، ٹرائل کورٹ کو بریت کی دونوں درخواستوں پر دربارہ فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کے دو احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر9 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ بریت کی دونوں درخواستوں پر دربارہ فیصلہ کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ٹرائل آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے، نیب نے موقف دیا کہ عدالتی نظیروں کے مطابق بریت کی درخواست اس اسٹیج پر قابل سماعت نہیں۔