سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی، فائل فوٹو
سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی، فائل فوٹو

کراچی میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا ہے کہ کراچی میں بڑی لائن سے گیس چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس نے گھگھر پھاٹک کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کرنے والے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑی لائن سے گیس چوری کر کے ہزاروں گھروں کو دی جارہی تھی، 24 انچ مین لاٸن میں کلیمپ لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔

سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن اینٹی تھیفٹ ٹیم نے گیس چوری کا سامان ضبط کر لیا ہے جبکہ گیس چور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔