پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ روکنے کوشش بھی کی گئی ، فوٹو سوشل میڈیا
پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ روکنے کوشش بھی کی گئی ، فوٹو سوشل میڈیا

جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر ضمنی بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانگی میں غیرمعمولی خلل پیدا ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جماعت اسلامی نے الیکشن کے نتائج کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج کیا اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ روکنے کوشش بھی کی گئی۔

پولیس نے پولیس نے ساونڈ سسٹم بند کرا دیا جبکہ بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ منظور نہیں، ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔

دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے ایکس پراپ ڈیٹ جاری کی کہ ’مذہبی سیاسی جماعت کے لوگوں نے بلدیاتی ضمنی الیکشن کے خلاف کیمپ لگایا ہے اور گاڑیاں بھی کھڑی ہیں جس کے باعث شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ سے ایئرپورٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔