لبنان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز ناقابل قبول قرار دے دی

 

لبنان(اُمت نیوز)لبنان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز ناقابل قبول قرار دے دی، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کا کہنا ہے کہ لبنان میں اگرکسی فوج کی تعیناتی یا اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کی تجویز آئی تو قابل قبول نہیں ہو گی۔

امریکی سفیر نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کو جنگ بندی کی تجویز کا مسودہ پیش کیا تھا۔ ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی ایلچی علی لاریجانی کا دورہ لبنان کیا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی اور کہا ایران جنگ بندی کے لیے لبنان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جنگ بندی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک کی بنیاد ہونی چاہیے۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی تجاویز میں ساٹھ روز کی جنگ بندی شامل ہے، اسرائیل نے جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جازب نے اعلان کیا کہ یورپی یونین جلد اسرائیل سے سیاسی مذاکرات معطل کرنے پر غور کرے گا۔