نداڈار، عالیہ ریاض سمیت 6 کرکٹرز پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ 2024-25 سیزن کیلئے 16 ویمنز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گُل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔ تسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 2022-23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اسی طرح ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔