دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور ( اُمت نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005 میں منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔