سابق کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوگئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونےکے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کےکوچ بھی تعینات رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔محمد یوسف نے ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہے ہیں۔