کراچی، رحیم یار خان کے تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں واٹر پمپ فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ سے آئی فونز خرید کر لیجانے والے رحیم یار خان کے تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز لوٹ لیے گئے۔

صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ رحیم یار خان سے صدر موبائل مارکیٹ آئی فون کی خریداری کے لیے آنے والے تاجر مزمل کو واٹر پمپ فلائی اوور پر لوٹا گیا۔

متاثرہ تاجر مزمل نے سمن آباد تھانے کے باہرنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم صدر سے موبائل فون لیکر نکلے تھے۔

واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا۔

ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ چھینا، ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے، واقعہ کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔

متاثرہ تاجر کے ساتھ صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر ذیشان قاضی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے، اس طرح کی وارداتیں ہونگی تو کون ہم سے خرید و فروخت کے لئے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے ہی متاثر ہے اس طرح کی وارداتیں مزید کاروبار خراب کررہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمی درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔