ملک کے جب تک بڑے مسائل کوحل نہیں کیاجائیگا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، فائل فوٹو
ملک کے جب تک بڑے مسائل کوحل نہیں کیاجائیگا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، فائل فوٹو

نظریاتی کونسل بتائے فارم 47 کا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟ حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کی خبر جھوٹ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، حکومتی اور اداروں کواس پر سنجیدگی سے کام کی ضرورت ہے، ملک کے جب تک بڑے مسائل کوحل نہیں کیاجائیگا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، امن وامان سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، پاکستان بدامنی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہونے کی خبر جھوٹ ہے، جب تک پٹرول لیوی ساٹھ روپے ہے، عوام کوریلیف کیسے ملے گا، چالیس فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، پچھلے مہینے اٹھارہ روپے مہنگائی بڑھی اس ماہ بیس روپے بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ ونٹر پیکج بھی دھوکہ ہے، بجلی کے پانچ سو یونٹ کوئی کیوں خرچ کریگا، یہ ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کاسلسلہ بندہونا چاہیے، زیادہ بجلی یونٹس پر حکومتی ریلیف عوام سے سنگین مذاق ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اس سال اکیس فیصد زائد انتظامی اخراجات کررہی ہے، افسران کے لئے ایک ہزار نئی گاڑیاں خرید رہی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسل کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ فارم 47 پر آنے والا ممبر اسمبلی اوروزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟.