اپوزیشن جماعت کے رہنما غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک رہے ہیں، فوٹو سوشل میڈیا
اپوزیشن جماعت کے رہنما غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک رہے ہیں، فوٹو سوشل میڈیا

جارجیا میں اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے رہنما نے غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔