کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں  مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی، فائل فوٹو
کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں  مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی، فائل فوٹو

سوات ، پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے اسلام پور میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ سے2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں گولیاں لگنے سے 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوات پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں کسی بات پر مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسلام پور میں شوکت کی گھریلو ناچاقی کے حوالے سے جرگہ ہو رہا تھا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔