ڈی چوک پر رات ساڑھے 12بجے میں اپنی گاڑی میں تھی، فائل فوٹو
ڈی چوک پر رات ساڑھے 12بجے میں اپنی گاڑی میں تھی، فائل فوٹو

24 نومبر کو جو غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب ہوگا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی خطاب کیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کو آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہررکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں پشاور سے نکلتے اور اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو بنانی ہے۔

بشری بی بی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں ببٹھے کارکنوں کی ویڈیو بھی بنانی ہے۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو پیغام دیا کہ 24 نومبر کو جو رکن اسمبلی اورعہدیدار غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔