گڈو پاور اسٹیشن سے تارچراتے ہوئے آگ لگنے سے 3 ملزمان زخمی

 

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں ہائی ٹرانسمیشن لائن میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق کیبل تاروں کی چوری کے دوران آگ لگنے سے 3 چور زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس تحصیل اسپتال کا کہنا ہے کہ چوروں کا 80 فیصد جسم جل چکا ہے۔

پوليس نے بتایا ہے کہ تار چوری کے دوران 11 ہزار کے وی کی کیبل میں آگ لگ گئی تھی۔