آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی 20،محمد رضوان پلیئنگ الیون سے باہر

آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد رضوان کو کوئی انجری نہیں ہے۔حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔