یرغمالیوں کی حالت نازک، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں،اسرائیلی جنرل
بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔ ایسی صورت میں موسمِ سرما میں یرغمالیوں کی زندگی پر سوالیہ نشان ہے
اسرائیل:۔اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیفس نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔
اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں موسمِ سرما میں یرغمالیوں کی زندگی پر سوالیہ نشان ہے۔