پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا

لاہور(اُمت نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے قائم کیے گئے الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز فعال ہوگیا، الیکشن ٹربیونل آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت کریں گے، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے۔