فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ9مئی، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری پر فردجرم عائد

لاہور: سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری پر فردجرم عائد کردی گئی۔

انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،تھانہ ریس کورس مقدمہ کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل ہوا۔

انسداددہشتگردی عدالت لاہور کے جج نے جیل میں سماعت کی،عدالت نے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری پر فردجرم عائدکردی، مجموعی طور پر 21ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔