انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو
انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی ، پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بالکل کوئی چیلنج نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیراحتجاج کی بے وقت کال دی ہے ۔ پی ٹی آئی کی کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔یہ بالکل فلاپ شو ہوگا۔کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ایک حلقے سے10ہزار بندے لانے کے لیے کم از کم 200 سے250بسیں چاہئیں۔کون اس طرح سے ان کا جلوس اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے گزرنے دے گا۔انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ سیاسی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی ۔اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے جو معاشی بدحالی ہے، اس پر اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں تو اس میں برائی کیا ہے۔ اگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہ ہوں توجو بہتری ہوتی نظر آرہی ہے یہ نہ ہوسکے اور ملک معاشی بحران سے باہر نہ نکل سکے۔