کراچی کے دوسرے کسی ہوٹل میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے،فائل فوٹو
کراچی کے دوسرے کسی ہوٹل میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے،فائل فوٹو

مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے سبب ویمن نیشنل ون ڈےکپ ملتوی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے سبب ویمن نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویمن نیشنل ون ڈے کپ کی تمام ٹیمیں آگ سے متاثر ہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ویمن کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کےلیے نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے دوسرے کسی ہوٹل میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ویمن نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ ملتوی کیے جانے کے بعد گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میٹروپول کے قریب ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کی مصروف ترین سڑک شارعِ فیصل پر میٹروپول کے قریب ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی، جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی آگ پر کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے 4 فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

نہوں نے بتایا کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پرایک کمرے میں لگی تھی، جس میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ آگ لگنے سے ہوٹل میں دھواں بھر گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر تمام افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا گیا۔