کراچی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

کراچی (اُمت نیوز)کراچی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

شہر قائد میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہے۔

دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےجاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔