برطانوی وزیر مملکت خارجہ ہمیش فالکنر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (اُمت نیوز) برطانوی وزیر مملکت خارجہ برائے جنوبی ایشیا اور مشرقی وسطی ہمیش فالکنر پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ کسی بھی برطانوی حکومتی شخصیت کا 30 ماہ بعد پہلا دورہ پاکستان ہے، ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

برطانوی وزیر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہے، دورے کے دوران ہمیش فالکنر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کا مقصد دوطرفہ معاملات میں تقویت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔