بنوں،7 مغوی پولیس اہلکاروں کی مشران کے ذریعے بازیابی کی کوششیں

 

بنوں(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی پی او ضیاء الدین کے مطابق علاقائی مشران کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

نامعلوم افراد نے گزشتہ شب چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا تھا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی پی او کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی رہائی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔