فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان سے ملاقات کیلیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(اُمت نیوز)عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں وہ 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج اور ایپکس کمیٹی میں شرکت کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد سے قبل اڈیالہ روڈ پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی تھی۔