فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزرا شریک سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی۔ صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور اینٹلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور 24 نومبر کے احتجاج پر بھی گفتگو کریں گے۔