فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد:آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جس پر رجسٹرار آفس کےا عتراضات برقرار تھے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقرر کی گئی تھی۔ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی تھی۔